مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے شام میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اپنے تابوتوں کے ہمراہ واپس جائیں گے۔ شامی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے شام میں فوج بھیجنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام پر ہر قسم کی فوجی کارروائی کو شام پرحملہ تصور کیا جائے گا اور حملہ آور مجرمین تابوت کے ذریعہ واپس جائیں گے۔ ولید العلم نے کہا کہ سعود عرب کے حکام شام میں اپنے دہشت گرد عناصر سے ناامید ہوگئے ہیں اس لئے اب وہ فوجی حملے کی بات کررہے ہیں ۔ ولید العلم نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام دیوانہ ہیں اوروہ پورے خطے کو آگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع کے مشیر احمد العسیری نے کہا تھا کا سعودی عرب امیرکہ کی سرپرستی میں شام میں زمینی فوجی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی رعب نے 150 ہزآر فوجی شام پر حملے کے لئے آمادہ کرلئے ہیں۔ جن میں سوڈان، مصر، اردن ، ترکی اور سینیگال کے فوجی شامل ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے شام میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اپنے تابوتوں کے ہمراہ واپس جائیں گے۔
News ID 1861634
آپ کا تبصرہ